ایڈمنسٹریٹر کا کراچی میں 100 نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا اعلان

کراچی: شہر قائد میں ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے 100 نئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا کہ شہر کی مارکیٹوں، پارکوں اور بس اسٹاپس پر پبلک ٹوائلٹس کی سہولت فراہم کی جائے گی، ہر مقام پر نصف ٹوائلٹ خواتین کے لیے مختص ہوں گے۔
سیف الرحمان نے کہا کہ معروف آرکیٹکٹ ان ٹوائلٹس کو ڈیزائن کررہے ہیں، ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیے سول سوسائٹی اور غیر سرکاری ادارے تعاون کریں گے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ ان ٹوائلٹس کی تعمیر کے لیے جگہ فراہم کرے گی۔
خیال رہے کہ سیف الرحمان نے چند روز قبل ہی ایڈمنسٹریٹر کراچی کا عہدہ سنبھالا ہے، ان کا نام ایم کیو ایم پاکستان نے تجویز کیا تھا، جس کی پیپلز پارٹی نے منظوری دی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔