اظہر علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
اظہرعلی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ہونے والا کراچی ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔
اظہرعلی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے جب کہ اس دوران انہوں نے اپنے سینئرز اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ فینز نے کرکٹ کی وجہ سے بہت پیار دیا، جس پر ان کا شکر گزار ہوں، درخواست کرتا ہوں اسی طرح پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرتے رہیں۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہر چیز کے ختم ہونے کا وقت ہے، میں چار پانچ سال انجری کا شکار رہا، میری فیملی نے میرے کیریئر کے لیے بہت قربانیاں دیں، امید ہے اب انہیں کافی ٹائم دے سکوں گا۔
اظہر علی نے 25 سال کی عمر میں 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے پاکستان کی جانب سے اب تک 96 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 7097 رنز بنائے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔