بچپن سے خود کو لڑکا سمجھتی تھی، زرنش خان

کراچی: اداکارہ زرنش خان کا کہنا ہے کہ مجھے کم عمری میں شادی کا کوئی شوق نہیں تھا، کیوں کہ میں بچپن سے ہی خود کو لڑکا سمجھتی تھی۔
حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کے دوران زرنش خان نے اپنے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ وہ حادثاتی طور پر اداکارہ بنیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک ڈرامے کے سیٹ پر گئی تھیں جہاں انہیں ہدایت کار نے کوئی اسکرپٹ پڑھنے کا کہا اور انہوں نے اچھے انداز میں اسکرپٹ پڑھا تو انہیں اداکاری کی پیش کش کی گئی۔
اداکارہ زرنش خان نے بتایا کہ انہوں نے 2014 کے آخر یا 2015 میں اداکاری کا آغاز کیا اور شوہر کی سپورٹ کی وجہ سے وہ بے فکر ہوکر کام کرتی ہیں، ان کی شادی کم عمری میں ہوگئی تھی، ان کے شوہر ان کے بچپن کے دوست ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔