سوشل میڈیا پر آنکھیں بند کرکے یقین نہ کیا جائے، مومنہ اقبال

کراچی: ٹی وی کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر نظر آنے والی شخصیات کی زندگی بہت فیک ہوتی ہے، اس پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔
اداکارہ مومنہ اقبال نے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ سوشل میڈیا پر جو نظر آرہا ہے، اس پر آنکھیں بند کرکے یقین نہ کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ ان سے چھٹی کے دن جلدی نہیں اٹھا جاتا اور وہ اپنی پرانی تصاویر پوسٹ کردیتی ہیں جب کہ لوگ اس کو تازہ سمجھتے ہیں۔
مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ لوگ جھوٹی زندگی پر یقین کرنے کے بجائے اپنی حقیقی زندگی کو انجوائے کریں اور اس پر توجہ دیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔