محمود اسلم نے نعمان اعجاز کے والد کے کردار کی پیشکش ٹھکرادی

کراچی: ٹی وی کے سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ انہیں نعمان اعجاز کے والد کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی، جس کے لیے وہ رضامند نہیں ہوئے۔
محمود اسلم نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حال ہی میں ایک پراجیکٹ میں مجھے نعمان اعجاز کے والد کا کردار آفر کیا گیا جب کہ نعمان اعجاز مجھ سے چند برس ہی چھوٹا ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے نادیہ خان سے مزاحیہ انداز میں کہا کہ دیکھیے نادیہ یہ کیسی بات ہے، برائے مہربانی آپ اس کے خلاف اسٹینڈ لیں۔
اس پروگرام میں موجود ساتھی میزبان و اداکار اعجاز اسلم نے بھی محمود اسلم کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ مجھے بھی اس طرح کی آفرز آتی ہیں تو میں اسی صورت میں قبول کرتا ہوں اگرچہ والد کا کردار طاقتور اور متاثر کن ہو۔
میزبان نادیہ خان نے بھی کہا کہ مجھے بھی ایسے اداکاروں کی والدہ کے کردار کی پیشکش کی گئی جو مجھ سے چند برس ہی چھوٹے تھے لیکن میں نے بھی واضح انداز میں یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اگر 18 برس سے بڑی عمر کے اداکار کی ماں بنائیں گے تو میں نہیں کروں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔