اداکارہ حنا خواجہ کے شوہر کینسر کے باعث انتقال کرگئے

کراچی: سینئر اداکارہ اور میزبان حنا خواجہ بیات کے شوہر روجر بیات انتقال کرگئے۔
اداکارہ حنا خواجہ کے شوہر روجر بیات داؤد کے انتقال کی تصدیق پاکستان کے معروف ڈائریکٹر حسیب حسن نے کی۔
شوہر کے انتقال سے متعلق اداکارہ حنا خواجہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تاحال کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی گئی۔

اداکارہ کے شوہر پچھلے کافی عرصے سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑرہے تھے، تاہم اب وہ اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پوسٹ پر اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے متعدد افراد نے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حنا خواجہ بیات ورسٹائل اداکارہ ہیں، انہوں نے ٹی وی کے بیشتر ڈراموں میں شان دار اداکاری کے نقوش چھوڑے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔