نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

کراچی: دورہ پاکستان پر آئی ہوئی ٹیم نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
پی سی بی کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے دوران پریس کانفرنس اسکواڈ کا اعلان کیا۔
سابق اسٹار آل رائونڈر اور عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کے مطابق ون ڈے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان آغا، شاہ نواز ڈاہانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میر شامل ہیں۔
شاہد آفریدی نے دوران پریس کانفرنس بتایا کہ شاداب خان کو انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔