اداکار ببرک شاہ کا معصوم بچہ ٹینک میں ڈوبنے سے جاں بحق

لاہور: فلموں کے اداکار ببرک شاہ کو صدمہ، ان کا چار سالہ بیٹا ٹینک میں ڈوبنے کے باعث انتقال کرگیا۔
ببرک شاہ کی جانب سے یہ افسوس ناک خبر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں کو دی گئی، انہوں نے بیٹے زاویار شاہ کی دو تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ اب دنیا میں نہیں رہا۔
ببرک شاہ نے لکھا کہ میرے تمام بیٹوں میں سے یہ سب سے زیادہ ذہین اور بہترین تھا، اللہ اس کی مغفرت فرمائے، میں اسے ہمیشہ یاد کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ہماری ملاقات دوبارہ ہو۔
اداکار ببرک شاہ نے اس کے ساتھ ہی مرحوم بیٹے کے لیے دعا کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔
کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ببرک شاہ نے تصدیق کی ہے کہ بیٹے کی موت پانی کے ٹینک میں ڈوبنے کا باعث ہوئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔