ترقی عمل سے ہوتی ہے، رونے دھونے سے کچھ نہیں بنے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعمیر اور ترقی عمل سے ہوتی ہے دھرنوں سے نہیں، رونے دھونے، مرثیہ پڑھنے اور تماشا لگانے سے کچھ نہیں بنے گا۔
منگلا بجلی گھر کے یونٹ نمبر 5 اور 6 کی تکمیل کا افتتاح وزیرِاعظم شہبازشریف نے کیا، معاونِ خصوصی طارق فاطمی، وزیرِاعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، چیئرمین واپڈا، امریکی سفیرڈونلڈ بلوم،یو ایس ایڈ مشن ڈائیریکٹر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف کا افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ تعمیر اور ترقی عمل سے ہوتی ہے دھرنوں سے نہیں، رونے دھونے، مرثیہ پڑھنے اور تماشا لگانے سے کچھ نہیں بنے گا، ہمت سے کام لینا ہوگا لیڈرشپ کو بھی اب خون پسینہ بہانہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیمز پہلے بنائے جاتے تو آج سستی بجلی دستیاب ہوتی، پن بجلی، شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی بنانے پر توجہ دی جاتی تو آج ہمارا ایندھن کا بل 27 ارب ڈالر نہ ہوتا، ایک ارب ڈالر کے بانڈ سے متعلق بہت کچھ کہا گیا ہم یہ ادائیگی کرچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔