پوسٹ مارٹم رکوانے کیلیے عامر لیاقت کے بچوں کا ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی: میڈیا انڈسٹری کی معروف شخصیت عامر لیاقت حسین مرحوم کے اہل خانہ نے ان کا پوسٹ مارٹم رکوانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
مرحوم ایم این اے کے بیٹے اور بیٹی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے 23 جون کے حکم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی ہے۔
جس میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے اور درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
عامر لیاقت حسین کے بچوں کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ آج ہی سماعت کرے گا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے 23 جون کو عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے قبرکشائی کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔