عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کیلئے 23 جون کو قبرکشائی ہوگی، محکمہ صحت

کراچی: میڈیا انڈسٹری کی مقبول شخصیت عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کی خاطر محکمہ صحت سندھ نے پولیس سرجن کراچی کو 23 جون کو قبرکشائی کرکے پوسٹ مارٹم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی بحکم عدالت 23 جون کو کی جائے گی، تاکہ جسد خاکی کا پوسٹ مارٹم کیا جاسکے۔
صوبائی محکمہ صحت نے پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیہ سید کی سربراہی میں 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے، قبر کُشائی کے موقع پر متعلقہ مجسٹریٹ اور دیگر پولیس حکام بھی موجود ہوں گے۔
عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کرکے ان کے باڈی کے کچھ اعضاء کے نمونے لیے جائیں گے جو کیمیکل ایگزامینیشن کے لیے لبیارٹری بھیجے جائیں گے اور لیبارٹری رپورٹ کے بعد اینکر عامر لیاقت کی موت کی وجہ کا تعین کیا جاسکے گا۔
ڈاکٹر عامر حسین کے پوسٹ مارٹم اور قبر کشائی کے احکامات متعلقہ عدالتی حکم پر کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 9 جون کو عامر حسین لیاقت کی پُراسرار موت کے بعد ان کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا تھا جس پر مجسٹریٹ نے ان کی باڈی کے بیرونی حصّے کا معائنہ کرکے میت کو ورثاء کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا، بعدازاں عامر لیاقت کی تدفین عمل میں لائی گئی تھی۔
قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیر حسین میمن نے اینکر پرسن عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے سیکریٹری کو صحت میڈیکل بورڈ بنانے کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔
اس حوالے سے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیر حسین میمن نے سیکریٹری صحت کو ایک خط لکھا تھا۔ جس میں عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے ضروری اقدامات کا حکم دیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔