خاتون کی مسلسل 126 گھنٹوں تک گاکر ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش

اکرا: گھانا کی شہری خاتون نے 126 گھنٹے اور 52 منٹ تک مسلسل گانا گاکر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی سعی کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایفوا ایسنتیوا نے کرسمس سے ایک دن قبل 125 گانوں پر مشتمل فہرست کی شروعات کی جو وہ پانچ دنوں تک دہراتی رہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ضوابط کے مطابق ایفوا ایسنتیوا کو ہر گھنٹے بعد 5 منٹ یا ہر چار گھنٹے بعد 20 منٹ کے وقفے کی اجازت تھی۔ جبکہ گانے کے دوران یا دو گانوں کے دوران وہ صرف 30 سیکنڈ کے لیے ہی رک سکتی تھیں۔
ایفوا ایسنتیوا نے یہ کوشش 2012 میں بھارتی موسیقار سنیل واگھمارے کی جانب سے بنائے گئے 105 گھنٹے تک مسلسل گانے کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے کی۔
ایفوا نے اپنی کوشش کا ثبوت گنیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرادیا ہے، جس کی تصدیق کے بعد ادارہ ریکارڈ کا اعلان کردے گا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔