بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ پرواز کے دوران گر کر تباہ

بینگلورو: بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئرفورس کا تربیتی طیارہ جمعرات کو ریاست کرناٹکا کے علاقے سورتی میں گر کر تباہ ہوا۔
اس حوالے سے بھارت میڈیا کا بتانا ہے کہ جس دوران حادثہ پیش آیا، اُس وقت طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، یہ حادثہ بینگلورو شہر سے 136 کلومیٹر دُور چمراج نگر ضلع میں پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں طیارے میں موجود کریو ارکان محفوظ رہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور طیارہ گرنے کی وجوہ کا فوری پتا نہیں چل سکا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔