سماجی رہنما جبران ناصر کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: معروف سماجی رہنما اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جبران ناصر کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اداکارہ منشا پاشا نے شوہر جبران ناصر کے مبینہ اغوا پر اندراج مقدمہ کی درخواست کلفٹن تھانے میں جمع کرائی تھی۔

منشا پاشا نے اندراج مقدمہ کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈیفنس فیز 5 کے قریب سے گزرتے ہوئے ہماری گاڑی سفید ڈبل کیبن سے ٹکرائی، سلور رنگ کی دوسری گاڑی نے ہماری گاڑی کا آگے سے راستہ روکا۔

درخواست گزار کے مطابق دونوں گاڑیوں میں قریبا 15 مسلح افراد تھے، میرے شوہر کو مسلح افراد نے زبردستی گاڑی سے اتارا اور ساتھ لے گئے۔

درخواست میں منشا پاشا نے کہا کہ پولیس میری درخواست پرمقدمہ درج نہیں کررہی جس کے لیے کل عدالت سے رجوع کروں گی۔

پولیس کے مطابق مقدمہ جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ کلفٹن میں درج کیا گیا ہے، جس میں اغوا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔