پیرو میں ہزار سال قدیم شیرخوار بچوں کا قبرستان دریافت

لیما: پیرو میں ہزار سال قدیم شیر خوار بچوں کا قبرستان دریافت کیا گیا ہے۔ پیرو میں ایک گیس پائپ لائن کی تنصیب کے دوران ورکرز نے قدیم جنازوں کے سامان کے 8 بنڈلوں کا پتا لگایا جن کی تاریخ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ لگ بھگ ہزار سال پرانا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرو میں ماہرین آثار قدیمہ نے کہا کہ یہ جگہ ممکنہ طور پر بچوں کا قدیم قبرستان ہے۔ شمالی لیما کے کارابائیلو ضلع میں ہونے والی دریافت سے پتا چلتا ہے کہ یہ جگہ ان بچوں کا قبرستان تھا جو شدید خون کی کمی سے ہزار سال قبل زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔
گیس کمپنی کالیڈا کے ماہر آثار قدیمہ جیسس بہامونڈے شریبر نے کہا کہ ناقص غذائیت شیرخوار بچوں کی شرح اموات کا سبب ہوسکتی ہے۔ علاوہ ازیں جنازوں کے 8 میں سے 6 بنڈل 28 قبروں کی پچھلی دریافت سے قریباً 100 میٹر (300 فٹ) کے فاصلے پر پائے گئے ہیں۔
جیسس کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کا دور 1,100 اور 800 سال کے درمیان سمجھا جاتا ہے جو پری انکا یشما اور چانکے کی قدیم ثقافتوں سے تعلق رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ پیرو کا دارالحکومت لیما قدیم مقبروں، یادگاروں اور دیگر آثار قدیمہ کے کھنڈرات رہائشی محلوں کی باقیات کی آماج گاہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔