پاکستانی نژاد طالبعلم نے امریکا میں صدارتی تعلیمی ایوارڈ جیت لیا

واشنگٹن: پاکستانی نژاد طالب علم شاہ زین آفریدی نے امریکا میں صدارتی تعلیمی ایوارڈ 2023 جیت لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شاہ زین آفریدی آٹھویں کلاس کے طالبعلم ہیں۔ اعلیٰ تعلیمی ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انہیں ایک پُروقار تقریب میں امریکی صدر کے تعلیمی ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا ہے۔
نیو جرسی کے رہائشی شاہ زین آفریدی نے فلپ جی وروم اسکول میں اپنی پوری تعلیم کے دوران ہر سال اعلیٰ پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس غیر معمولی تعلیمی کارکردگی پر شاہ زین کو ایک مشہور ہائی ٹیک اسکول کے لیے اسکالرشپ بھی دی گئی۔
اسکالرشپ کے باعث شاہ زین اپنی تعلیم مالی پریشانیوں سے آزاد ہوکر یکسوئی سے حاصل کرسکیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ زین کی بہن بھی یہ ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں، اس طرح پاکستانی بہن بھائی نے ایک اہم اعزاز اپنے نام کیا ہے، یہ اپنی نوعیت کا واحد اور انوکھا واقعہ ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔