امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی: بالآخر کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، ڈالر کے تیزی سے بڑھتے داموں کا سلسلہ تھما اور امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی آئی۔
ملک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 11 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283.92 روپے رہا۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 285.50 روپے ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ ایام سے ڈالر کے ریٹ میں تسلسل کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس کے دام تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔