ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ، سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ جب کہ سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے بڑھا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ برقرار ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا ہے۔
ڈالر کی قدر انٹربینک تبادلہ میں آج 3 پیسے بڑھی ہے۔
انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 284 روپے 75 پیسے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا۔
171 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا ایک لاکھ 84 ہزار 671 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز کم ہوکر 2018 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔