ڈپریشن سے نمٹنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

بارسلونا: ڈپریشن آج کل ہر دوسرے فرد کا مسئلہ ہے، اس کا ایک بہت ہی آسان حل ہے جو آپ کی صحت پر خاطرخواہ مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔
حالیہ تحقیق جو بارسلونا میں ای سی این پی کی 36 ویں کانگریس میں پیش کی گئی، نے ڈپریشن سے نمٹنے کی ناقابل یقین صلاحیت سے پردہ اٹھایا ہے۔ محققین نے دوڑنے اور اینٹی ڈپریسنٹ ادویہ کا تقابلی تجزیہ کیا۔
محققین نے تحقیق میں شامل 140 سے زائد شرکا کا مطالعہ کیا اور نتائج نے ڈپریشن کے علاج کے طریقہ کار کے طور پر دوڑنے کی افادیت کا ثبوت پیش کیا۔
مذکورہ بالا مطالعے میں ایسے افراد شامل تھے جو اپنی زندگیوں کو طویل کرنے کا راستہ تلاش کررہے تھے۔ انہیں اینٹی ڈپریسنٹس کے 16 ہفتے کے کورس یا 16 ہفتے تک دوڑنے کے پروگرام کے درمیان ایک انتخاب دیا گیا، جس کے نتائج میں پتا چلا کہ دوڑنا اینٹی ڈپریسنٹ ادویہ سے زیادہ ڈپریشن سے نمٹنے میں موثر ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔