پاکستان فٹبال ٹیم کمبوڈیا کو ہراکر پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی

اسلام آباد: کمبوڈیا کے خلاف ورلڈکپ 2026 کے کوالیفائنگ میچ میں پاکستان فٹ بال ٹیم نے پہلی بار فتح کا مزا چکھ لیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا، 197 ویں رینکنگ والی پاکستان فٹ بال ٹیم نے کبھی بھی ورلڈکپ کوالیفائر نہیں جیتا تھا۔
پاکستان کی جانب سے واحد گول ہارون حامد نے اسکور کیا۔
پاکستان نے پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے، اب اگلے راؤنڈ میں پاکستان کا مقابلہ سعودی عرب کے ساتھ ہوگا۔
خیال رہے کہ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کمبوڈیا میں کھیلا جانے والا پہلا کوالیفائنگ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔