سو سالہ افراد کی سب سے بڑی بیٹھک کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

پیڈیوا: اطالوی ریٹائرمنٹ ہوم چین نے سالانہ سو سالہ افراد کی بیٹھک میں 70 افراد کو جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔
فونڈازائیون اوپرا اِماکولاٹا نامی ادارہ جو وینیٹو اور گوریزیا میں 11 ریٹائرمنٹ ہوم چلاتا ہے، گزشتہ 15 برسوں سے سو سالہ افراد کی سالانہ بیٹھک کا انعقاد کرتا چلا آرہا ہے اور یہ ایونٹ وقت کے ساتھ توسیع اختیار کررہا ہے۔
اس سال اٹلی کے شہر پیڈیوا میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اہلکار کو مدعو کیا گیا، جنہوں نے شرکاء میں 70، سو سالہ افراد کی موجودگی کا مشاہدہ کیا۔
اس تقریب نے 2016 میں آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی 45، سو سالہ افراد کی تقریب کا ریکارڈ توڑا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔