سندھ میں آئندہ ہفتے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع

کراچی: آئندہ ہفتے سے محکمہ موسمیات نے سندھ میں مون سون کے نئے سسٹم کے اثر انداز ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 22 جولائی کے درمیان مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا نیا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کی شدت کا اندازہ سسٹم کے قریب آنے پرہوگا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے 16 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب آباد، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور تیز ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔