سو سال پرانی خاموش فلم کی گمشدہ ریل مل گئی

کینساس: امریکا میں 1923 میں بنائی گئی خاموش فلم کی طویل عرصے سے گمشدہ ریل نیلام گھر سے دریافت ہوگئی۔ فلم عوامی نمائش کے لیے جلد پیش کی جائے گی۔
امریکی شہر کینساس سٹی سے تعلق رکھنے والے گیری ہگنز کے مطابق وہ گزشتہ برس نایاب فلموں کی تلاش میں ریاست نیبراسکا کے شہر اوماہا میں ہونے والی نیلامی میں گئے۔
گیری ہگنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوماہا میں ایک ڈسٹری بیوٹر موجود تھا، جس کی کچھ فلمیں اس نیلام گھر میں موجود تھیں، لہٰذا وہ وہاں صرف یہ دیکھنے گئے کہ وہاں کیا کیا ہے۔
انہوں نے 20 ڈالر کے عوض فلم ریلیز کا گٹھا خریدا، جس میں ایک ریل پرانے کارٹون کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ 20 ڈالر اب تک کی سب بہترین خرچ کی گئی رقم تھی۔
انہوں نے اپنے پروجیکٹر پر ان ریلوں کو چلایا اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے، اس میں خاموش فلموں کے دور کے بڑے ستاروں میں سے ایک کلیرا باؤ موجود تھیں۔
ہالی وُڈ تاریخ دان اور کلیرا باؤ کی سوانح حیات کے آفیشل مصنف ڈیوڈ اسٹین کا کہنا تھا کہ گیری نے جو ریل خریدی وہ ایک کامیڈی شارٹ دی پِل پاؤنڈر کی تھی اور اس کے متعلق خیال تھا کہ یہ عرصے سے گمشدہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔