امیزون پر آئی فون 15 کہہ کر صارف کو خراب اسمارٹ فون تھمادیا گیا

نئی دہلی: ایکس (ٹویٹر) کے ایک صارف نے حال ہی میں ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں اس نے امیزون ڈیلیوری میں موصول ہونے والے جعلی آئی فون کو لے کر غصے کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گبر سنگھ نامی ایکس صارف جس کے 1.5 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، نے ایک اسمارٹ فون کی تصویر شیئر کی، جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ یہ فون اسے ایمیزون سے آئی فون 15 کہہ کر ڈیلیور کیا گیا ہے۔
انہوں نے پروڈکٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شکایت کی کہ بدقسمتی سے (اس فون میں تو) فوٹوایپ نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
پوسٹ میں صارف نے امیزون کی جانب سے اس غیر ذمے دارانہ رویے پر غصے کا اظہار کیا اور اپنے فالوورز سے بھی پوچھا کہ کیا انہیں بھی ایسے ہی کوئی تجربہ ہوا ہے؟۔
صارف نے X پر لکھا، واہ، ایمیزون نے ایک جعلی آئی فون 15 ڈیلیور کیا ہے۔ بیچنے والا Appario ہے۔ اس کے علاوہ فون کے ڈبے میں کوئی کیبل بھی نہیں ہے۔ صرف ڈبہ۔ کیا کسی اور کو بھی اسی طرح کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا ہے؟

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔