پاکستان میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہونے کا امکان

اسلام آباد/ کراچی: رمضان المبارک کے آغاز میں دو ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا اور ابھی سے ماہ مقدس کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔
موسمی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق اگرچہ رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو پیدا ہوگا، لیکن اس وقت یہ نظر نہیں آئے گا، چاند کو 11 مارچ کو واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔
جواد میمن کے مطابق پہلی تراویح 11 مارچ کی رات کو ہوگی کیونکہ 95 فیصد امکان ہے کہ پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہوگا۔
ہر سال کی طرح مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ڈومینز میں ہوں گے۔
اس سے قبل گلف نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو مرکزی کنکشن صبح 9 بجے ہوگا، اس حساب سے 10 مارچ کو زیادہ تر اسلامی ممالک میں سورج کے غروب ہونے کے بعد ہی چاند دکھائی دینے کی امید ہے۔
کئی ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
فلکیات کے ماہرین کے مطابق اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔