کراچی میں قربانی کے جانور کی زد میں آکر بچہ جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں قربانی کے جانور کو دیکھنے کا شوق بچے کو زندگی سے محروم کرگیا۔
پولیس کے مطابق نیو کراچی گودھرا کیمپ کے قریب 12 سالہ لڑکا ابراہیم بیل دیکھ رہا تھا کہ اتنے میں بیل رسی چھڑا کر بھاگا تو رسی ابراہیم کے پیر سے لپٹ گئی۔
پولیس کے مطابق بپھرا بیل بچے کو گھسٹتے ہوئے دُور تک لے گیا، جس کی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔
فوٹیج میں بچے کو مویشی کی رسی میں لپٹے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ علاقہ مکینوں نے بیل کو پکڑنے کے بعد بچے کو اسپتال منتقل کیا۔
گھسٹنے کی وجہ سے بچے کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔