پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی متوقع

اسلام آباد: قوم کے لیے خوش خبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج (15 دسمبر) سے نیچے آنے کا امکان ہے، نجی ٹی وی کے مطابق خام تیل کی قیمت 79 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 73 ڈالر تک آگئی لہٰذا ڈیزل کی قیمت کم از کم 12 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 10 روپے فی لیٹر نیچے آنے کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے کی کمی متوقع ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔