پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
کراچی: بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں، اس وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔
اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 15 نومبر کو وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گی، جس پر نگراں وزیراعظم کی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔