اسپین فٹ بال کا بیک وقت مینز اور ویمنز ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک
نیویارک: فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر ورلڈکپ چیمپئن بننے والے اسپین نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔
نیویارک کے نیوجرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا فٹ بال ورلڈکپ فائنل میں اسپین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ارجنٹینا کے خلاف تابڑ توڑ حملے کیے۔
اسپین نے ارجنٹینا کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کی اور دوسری بار ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
اسپین کی جانب سے فیصلہ کن گول ٹوریس نے کھیل کے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ اسپین فٹ بال کا بیک وقت مینز اور ویمنز ورلڈ چیمپئن بننے والا دُنیا کا پہلا ملک بن گیا۔
خیال رہے کہ اسپین نے 2023 میں منعقد ہونے والا ویمنز کا فٹ بال ورلڈکپ بھی جیتا تھا۔