دوسری بار محبت ہونے پر یقین نہیں، احد رضا میر

کراچی: ڈراموں کے مقبول اداکار احد رضا میر نے دوسری بار محبت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
احد رضا میر نے حال ہی میں اداکارہ مایا علی کو انٹرویو دیا، جس میں میزبان کی جانب سے زندگی میں کسی شخص کو دوسرا موقع دینے کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور سوال پوچھا گیا کہ ایک محبت پر آپ کا کیا خیال ہے؟
اس پر احد رضا میر نے کہا کہ آپ کو بار بارمحبت ہوسکتی ہے جس پر میں یقین نہیں رکھتا، اگر محبت بار بار ہوجائے تو پھر محبت کیسی۔
احد رضا کی بات سن کر میزبان مایا خان نے کہا کہ ایسا بھی تو ہوسکتا ہے کہ پہلے جو کی گئی ہو وہ غلطی ہو اور دوسری بار محبت ہو؟
اس پر احد رضا میر نے کہا کہ ہوسکتا ہے لیکن اس ڈر کی وجہ سے اگر آپ کو یہ لگتا ہو کہ اگلی چیز بھی محبت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا ضروری یہ ہے کہ لوگوں کو دوسرا موقع دینا چاہیے، خود پر یقین رکھنا چاہیے اور زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے۔
یاد رہے کہ اداکار احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کووڈ لاک ڈاؤن سے قبل 14 مارچ 2020 کو ابوظبی میں ہوئی تھی۔
بعدازاں 2021 اور 2022 سے ہی یہ خبریں آنا شروع ہوگئیں کہ دونوں میں طلاق ہوچکی ہے، تاہم کئی سال گزر جانے کے باوجود دونوں اداکاروں کی جانب سے اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آسکی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔