اداکارہ مومنہ اقبال کا نکاح، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: ٹی وی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کررہی ہیں، جہاں ان کے مختلف ایونٹس کے شاندار فوٹو شوٹس مداحوں کی بھرپور داد سمیٹ رہے ہیں۔ اداکارہ کے اب تک دعا خیر، مہندی اور دیگر تقریبات کے دلکش انداز سامنے آچکے ہیں۔ اب نکاح کی تصاویر نے بھی دھوم مچادی ہے۔
مومنہ اقبال کے مشہور ڈراموں میں میرے ہم نشین، دو کنارے، توبہ، احسان فراموش، گھٹا، عہدِ وفا، پارلر والی لڑکی اور دستک سمیت کئی کامیاب پروجیکٹس شامل ہیں۔
اب اداکارہ کی نکاح تقریب کی تصاویر لاہور سے سامنے آئی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ نکاح کے موقع پر مومنہ اقبال نے ڈل گولڈن رنگ کا نہایت خوبصورت اور مکمل کڑھائی سے مزین لہنگا زیب تن کیا، جس کے ساتھ انہوں نے چولی اور ہم رنگ بھاری دوپٹہ پہنا ہوا تھا۔ ان کے اوور آل لُک میں ایک اضافی رسٹ رنگ کا دوپٹہ بھی شامل تھا، جس پر لیس اور گوٹا کا نفیس کام کیا گیا تھا اور اسے خوبصورتی سے ڈریپ کیا گیا۔
مومنہ نے اپنے انداز کو روایتی جیولری سے مکمل کیا، جس میں ناتھ، ٹیکا، جھومر، بھاری گولڈ چوکر، ہار اور مکمل سائز کے گولڈ کنگن شامل تھے، جو ان کے دلکش برائیڈل لُک کو مزید نمایاں کررہے تھے۔ دوسری جانب ان کے شوہر حمزہ حبیب نے سفید رنگ کی کلاسک شیروانی زیب تن کی، جس کے ساتھ روایتی پاکستانی سفید و گولڈ کلہ بھی پہنا۔
نکاح فوٹو شوٹ کی یہ تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے جوڑی کو نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا جارہا ہے جب کہ مومنہ اقبال کا برائیڈل لُک بھی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔