سندھ میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کراچی: صوبۂ سندھ کے مختلف اضلاع میں آج اور کل آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات پیش گوئی کے مطابق آج سکھر، کشمور، لاڑکانہ، شکارپور، قمبر شہداد کوٹ، دادو، خیرپور، نوشہروفیروز، سانگھڑ، میرپورخاص اور عمرکوٹ کے اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
جام شورو، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، خیرپور، سانگھڑ، عمرکوٹ اور تھرپارکر کے اضلاع میں کل کہیں کہیں آندھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب، کراچی کا موسم اگلے 3 روز کے دوران ابرآلود، گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔