دوست کو دی گاڑی، یاری پڑگئی بھاری: کراچی سے ای چالان ڈگری پہنچ گیا

ڈگری: شہری کو یاری پڑگئی بھاری۔ دوست کو گاڑی دینے کا خمیازہ کراچی سے ای چالان کی صورت بھگتنا پڑگیا۔
کراچی سے ای چالان ڈگری پہنچ گیا۔ دوست گاڑی لے کر کراچی گیا تھا۔ کیمرے کی آنکھ میں آگیا۔
کراچی میں جاری ای چالان ڈگری پہنچ گیا۔ ڈگری میں چالان شدہ گاڑی کا چالان بذریعہ ڈاک متاثرہ کار مالک تک پہنچا۔
اس حوالے سے جب متاثرہ کار مالک سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کا دوست اس سے کار مانگ کر کراچی گیا تھا۔ کراچی میں کار کیمرے کی آنکھ میں آگئی، ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا ہوا تھا، جس کی وجہ سے مقررہ تاریخ تک 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ دوست گاڑی واپس کرگیا، لیکن دو دن بعد جرمانے کا چالان بھی گھر پہنچ گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔