کراچی کے کئی علاقوں میں بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری

کراچی: مون سون سسٹم کے اثرات شہر قائد کی فضا پر بدستور برقرار ہیں۔
ہفتہ کی صبح نارتھ کراچی، اسکیم 33، گلستان جوہر، گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی اور ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہوئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع آئندہ ایک سے دو روز تک زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ ابر آلود موسم کے باعث صبح اور شام کے اوقات میں مجموعی درجہ حرارت معتدل رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ فی الحال شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز یا موسلادھار بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کا نیا سلسلہ 27 اگست کو داخل ہوگا، 3 روز کے دوران شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 تا 33 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، آج بدین، تھرپارکر، عمر کوٹ، میر پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔