صوبہ سندھ اور پنجاب سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی: او جی ڈی سی ایل نے معیشت کے لیے ایک اچھی خبر کا انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے حاصل تیل و گیس کے ذخائر کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیں۔
کمپنی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیو کیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ 375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی، خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا۔
او جی ڈی سی ایل نے خط میں کہا کہ رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بار گیس کے ذخائر دریافت ہوئے، 2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.5 کلومیٹر پائپ لائن سے اینگرو فرٹیلائزر کو منتقل کی جارہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔