اہلیان کراچی پر پھر برق گرادی گئی، بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی
اسلام آباد/ کراچی: نیپرا نے کراچی کے شہریوں پر پھر برق گراتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی۔
نیپرا کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے 40 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے شہریوں کے لیے اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔
نیپرا نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک صارفین سے وصولی جنوری کے بلوں میں کی جائے گی جب کہ ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔