پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پٹرول 5.45 روپے سستا
اسلام آباد: عوام کے لیے اچھی خبر، حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
مٹی کا تیل 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔