2011 میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کا منصوبہ ساز گرفتار

کراچی: حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کا منصوبہ ساز پکڑا گیا۔ پاکستان رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مطلوب دہشت گرد ملزم عبدالغفار عرف امجد عرف عرفان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کمانڈر محمد علی عرف مفتی خالد کا قریبی ساتھی ہے۔ اس کے قبضے سے باروی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
ملزم نے 2011 میں اپنے ساتھیوں کے مل کر عبداللہ شاہ غازی مزار پر حملہ کا منصوبہ بنایا تھا، اس سے قبل پولیس اہلکاروں نے انہیں رُکنے کا اشارہ کیا۔
دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔ واقعے کے بعد ملزمان وزیرستان میں روپوش ہوگئے تھے، حال ہی میں کراچی آئے تھے، دہشت گردی کا نیٹ ورک چلارہے تھے۔ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔