شعیب ملک سے ثانیہ نے خود خلع لی، والد ثانیہ مرزا

حیدرآباد دکن/ کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کے بعد سابقہ اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد کا ردعمل سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ یہ خلع ہے، یعنی ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے طلاق لی ہے۔
مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ شعیب ملک کے خاندانی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر کی دوسری خواتین کے ساتھ دوستی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ثانیہ مرزا نے ایک عرصے تک اس معاملے کو نظرانداز کیا لیکن جب یہ سب اُن کی برداشت سے باہر ہوا تو اُنہوں نے شعیب ملک سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شعیب ملک کے اہل خانہ اُن کی اور ثانیہ مرزا کی طلاق پر ناراض ہیں اور اُن کی فیملی کے کسی بھی فرد نے اُن کی اور ثنا جاوید کی شادی میں شرکت نہیں کی۔
خیال رہے کہ 20 جنوری کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرکے اپنی شادی کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔