امریکی کسان 84 کلو وزن کی حامل شکرقندی اُگانے میں کامیاب

واشنگٹن: امریکی شہری نے 84 کلو وزنی شکر قندی اگاکر عالمی ریکارڈ نام کرنے کی آس لگالی۔
واشنگٹن کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ اینڈرسن نے اپنی زمین پر اگنے والی اس شکر قندی کو دیکھنے کے لیے یونیورسٹی آف جارجیا ایکسٹینشن ایجنٹ راکی ٹینر اور واشنگٹن کاؤنٹی شیرف جوئل کوچران کو بطور گواہان بلایا۔
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ آلو اگانے کے لیے اس سال موسم نہایت اچھا تھا۔
ڈیوڈ اپنی زمین پر اگنے والی شکر قندی کا وزن کرانے کے لیے مستند کانٹے پر لے کر گئے، جہاں شکرقندی کا وزن 83.46 کلو سامنے آیا۔
فصل اور کانٹے سے وزن کے متعلق حاصل ہونے والے شواہد ریکارڈ کے اندراج کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرادیے گئے ہیں، لیکن ڈیوڈ کا خیال ہے کہ اس ریکارڈ کے لیے انہیں کئی مہینوں کا انتظار کرنا پڑسکتا ہے۔
فی الحال یہ ریکارڈ اسپین کے مینیول پیریز کے پاس ہے۔ انہوں نے 2004 میں 37.14 کلو وزنی شکرقندی اگاکر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔