امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ، روپیہ مستحکم ہونے لگا

کراچی: گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر گھٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا۔
انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 7 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی تھی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1 روپے 27 پیسے سستا ہوکر 299 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔