اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

کراچی: ملک میں ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، حکومتی ہدایت پر انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے بعد روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ایک ڈالر ایک روپے 79 پیسے سستا ہوکر 301 روپے 16 پیسے پر بند ہوا۔
آج منگل کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی آئی اور ڈالر ایک روپے 41 پیسے سستا ہوگیا۔
بعدازاں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 27 پیسے سستا ہوکر 299 روپے 89 پیسے پر بند ہوا۔
اس وقت انٹربینک میں ڈالر گزشتہ 20 روز کی کم ترین سطح پر ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ تین سو روپے پر برقرار ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 297 روپے بھی ریکارڈ کیا گیا۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 370 روپے جب کہ یورو 316 روپے کا ہے، سعودی ریال 79 روپے اور اماراتی درہم 82 روپے کا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔