پاکستان بھر میں ای پاسپورٹ کے اجرا کی شروعات

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے بعد ملک بھر میں ای پاسپورٹ کے اجراء شروع کردیا گیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق ای پاسپورٹ کے لیے فیس شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 5 سال کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے جب کہ ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے ہوگی۔
72 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 16 ہزار 500 روپے اور ارجنٹ کے لیے 27 ہزار روپے ہوگی۔ دس سال کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 500 اور ارجنٹ فیس 22 ہزار 500 ہوگی۔
دس سال کے لیے 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے ہوگی جب کہ ارجنٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے ہوگی۔ شیڈول کے تحت نارمل پاسپورٹ کی فیس حسب سابق رہیں گی۔ فیسوں کا اطلاق 16 اگست سے ہوچکا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔