کیا اگلے مہینے اداکارہ ماہرہ خان پیا دیس سدھار جائیں گی؟

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں تیزی سے گردش کرتی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آرہی ہیں، جن میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ آئندہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی ان خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ماہرہ اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کرنے والی ہیں۔
ماہرہ خان کی شادی میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے اور اسے انتہائی خفیہ رکھا جائے گا، تاہم شادی کے حوالے سے ماہرہ خان نے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی۔ 2009 میں اس جوڑے نے اپنے بیٹے اذلان عسکری کو دنیا میں خوش آمدید کہا۔ تاہم بدقسمتی سے یہ شادی نہ چل سکی اور 2015 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔