لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے ویئر ہاؤسز پر چھاپے، 385 پاکستانی بازیاب

تریپولی: لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے ویئر ہاؤسز پر چھاپوں کے نتیجے میں 385 پاکستانیوں کو بازیاب کرالیا گیا۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھاپے مشرقی لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے ایسے گوداموں پر مارے گئے جہاں انسانوں کو چھپایا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی شہریوں کو پیر کی صبح مشرقی لیبیا کے شہر تبروک سے قریباً 8 کلومیٹر جنوب میں الخیر کے علاقے میں اسمگلروں کے گوداموں سے رہا کرایا گیا۔ اِن میں بچے بھی شامل ہیں، جنہیں قریبی پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔
حکام کے مطابق پاکستانی تارکین وطن یورپ جانے کے ارادے سے لیبیا پہنچے تھے لیکن انہیں اسمگلروں نے حراست میں لے لیا اور رہائی کے لیے تاوان مانگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔