ایک اداکارہ نے ہمارا رشتہ تڑوانے کی کوشش کی، جویریہ سعود

کراچی: ٹی وی ڈراموں کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے اپنا رشتہ تڑوانے والی ایک اداکارہ سے متعلق بڑا انکشاف کرڈالا۔ جویریہ کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے ان کی سعود سے شادی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔
اداکارہ جویریہ سعود نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی سے متعلق بڑے انکشاف کیے۔
اداکارہ جویریہ نے بتایا کہ سعود کے گھر والے میرے والدین سے رشتے کی بات کرنے تین مرتبہ آئے، پہلے رشتہ داروں کو لائے تو بات نہ بنی، دوسری بار آئے تو انڈسٹری کے تقریباََ تمام بڑے اداکاروں جن میں شان، ریمبو اور امجد صابری سمیت دیگر کو ساتھ لے کر آئے تاکہ میرے والدین کو شادی کے لیے پُرسکون انداز میں راضی کرسکیں۔
جویریہ نے ہنستے ہوئے بتایا لیکن جب تمام بڑے اداکاروں کو لانے کے بعد بھی بات نہیں بنی تو پھر تیسری مرتبہ وہ لوگ آرمی سے اپنے کچھ دوستوں کو ساتھ لے آئے، وہ اپنے ساتھ لائے ہی مٹھائی تھے کہ اب ہم ہاں سنیں گے جس کے بعد میرے والدین راضی ہوگئے تو سعود نے شادی تک انڈسٹری کے لوگوں سے منگنی کو چُھپائے رکھنے کا فیصلہ کیا۔
جویریہ سعود نے بتایا کہ سعود نے منگنی چُھپانے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ کوئی ہمارے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش نہ کرے۔
جویریہ نے انکشاف کیا کہ جب شادی طے ہونے والی تھی تو ہمارے گھر میں ایک اداکارہ رشتے داروں کے ساتھ عیدی لائیں اور انہوں نے میری والدہ سے آکر کہا کہ سعود کی تو امریکا میں ایک شادی ہوچکی ہے اور اس نے اپنی بیوی امریکا میں رکھی ہوئی ہے، وہاں دو بیویاں نہیں رکھ سکتے ایک وقت میں، اس لیے آپ کو اپنی بیٹی کی شادی اس سے نہیں کروانی چاہیے۔
جویریہ کا کہنا تھا کہ پھر مجھے بعد میں پتا چلا کہ وہی اداکارہ سعود کے گھر بھی گئیں اور ان کی والدہ سے کہا کہ جویریہ تو بچوں کی ماں ہے۔
جویریہ نے مزید کہا کہ ہم نے اداکارہ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور شادی کرلی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔