فردوس عاشق اعوان کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔
فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں شرپسندوں کی کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کے لیے زہر قاتل بن گیا ہے، عمران اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، وہ لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے اور پھر پھینک دیتے ہیں، یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے، وہ سب سے پہلے اپنے محسنوں کے ہی دشمن بن جاتے ہیں۔
فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرکے ذمے داروں کو سزا دی جائے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔