امریکی خاتون نے پیر کو 180 ڈگری گھماکر ورلڈ ریکارڈ بناڈالا
نیومیکسیکو: 32 سالہ امریکی خاتون نے اپنے پیر کو سامنے کی طرف قریباً 180 ڈگری تک گھما کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرڈالا۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کیلسے گرب خواتین کی فہرست میں سب سے زیادہ 17.4 ڈگری تک اپنے پاؤں گھمانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
کیلسے گرب نے گنیز ورلڈ ریکارڈز عہدیداران کو بتایا کہ انہیں اپنے منفرد ٹیلنٹ کے بارے میں اپنے ساتھی سے معلوم ہوا، جس نے تازہ ترین عالمی ریکارڈ کی کتاب (2021) پڑھی اور اس دوران ایک موقع پر پاؤں کی گردش سے متعلق ایک صفحہ دیکھا اور کہا کہ اوہ! یہ تو بہت بدنما لگ رہے۔
کیلسے گرب بتاتی ہیں کہ انہوں نے کاغذ کے ٹکڑے پر کھڑے ہوتے ہوئے اپنے پاؤں کو گھمانے کی کوشش کی اور محسوس کیا کہ ان کے پاس ریکارڈ توڑنے کا ایک اچھا موقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں اس بارے میں تفصیلات نہیں جانتی تھی کہ پیمائش کیسے ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیکن میں نے سوچا کہ مجھے تفصیلات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ کیلسے گرب نے بتایا کہ ان کا جسم لچک دار ہے، لیکن یہ فرض کرلیا تھا کہ زیادہ تر لوگ اپنا پاؤں 90 ڈگری سے زیادہ نہیں موڑ سکتے ہیں۔
کیلسے گرب بتاتی ہیں کہ انہوں نے اس کوشش کے لیے تیاری بھی نہیں کی۔ کیلسے گرب کی قابلیت ان کے آئس اسکیٹنگ کیریئر میں خاص طور پر کارآمد ثابت ہوئی ہے کیونکہ وہ اپنے پیروں کو ہلائے بغیر اپنے پیچھے مڑ کر دیکھ سکتی ہے، جس سے وہ اپنے اردگرد کے حالات سے بہت باخبر رہ سکتی ہے۔