پاکستان کیلیے چین نے 2 ارب ڈالر کا سیف ڈپازٹ قرض رول اوور کردیا
بیجنگ/ اسلام آباد: پاکستان کے لیے چین نے 2 ارب ڈالر کا سیف ڈپازٹ قرض رول اوور کردیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ چین نے 2 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ کی واپسی ایک سال کے لیے مؤخر کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی فنانسنگ کی امید ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے لیے بیرونی فنانسنگ کی تصدیق ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق اسی ماہ چین سے مزید 30 کروڑ ڈالر بھی پاکستان آنے ہیں جب کہ اسی ماہ زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔
ٖخیال رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرونی مالیاتی یقینی دہانیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ اگلا قدم اٹھاسکیں گے، پاکستان کو دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے بھی مالی تعاون یقینی بنانا ہے۔