لندن میں یوم پاکستان پر سائرہ پیٹر کے گائے ملی نغموں کی دھوم

لندن/ اسلام آباد: سائرہ پیٹر نے یوم پاکستان پر لاجواب ملی نغمے گا کر محفل میں رنگ جمادیا۔
سروں کی ملکہ پاکستانی نژاد برطانوی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے ایک مرتبہ پھر یوم پاکستان کے موقع پر لندن ہائی کمیشن پاکستان میں لاجواب پرفارمنس دکھائی، جہاں انہوں نے اپنی مُدھر آواز میں ایک سے بڑھ کر ایک قومی اور ملی نغمے پیش کیے۔سب سے زیادہ داد انہیں مشہور قومی گیت چاند میری زمیں پھول میرا وطن پر ملی۔

لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن اور برطانیہ کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر نے ملی نغموں میں اوپیرا موسیقی کا رنگ بھی شامل کیا، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

سائرہ پیٹر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ موسیقار دل میں اتر جانے والی دھنیں ترتیب دیتے ہیں تو گلوکار اپنی آواز کا جادو جگا کر ان ملی نغموں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتے ہیں۔ دنیا میں کسی بھی ملک میں اتنے زیادہ ملی نغمے نہیں بنتے جتنے ہمارے ملک پاکستان میں بنتے ہیں، ایسی ایسی کمال کی سدا بہار دھنیں جو پیدائشِ پاکستان سے لے کر آج تک کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔ میں لندن میں رہتی ہوں لیکن میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے۔ اپنے ملک کے لیے جب بھی گاتی ہوں تو روح کو سکون ملتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔